Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

کراچی: کراچی کی عدالت نے فراڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کو 24 گھنٹوں کے دوران پیش کردیا، ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا اس کے ساتھ ہی عدالت نے علی زیدی کو ضابطہ فوج داری کی سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کرنے کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ دونوں درخواستوں پر کچھ دیر بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔
بعدازاں عدالت نے علی زیدی کو ضابطہ فوج داری کے سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

استغاثہ کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے خلاف فراڈ کا کیس ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *