لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں میں ہونے والے ممکنہ آپریشن سے حکومت کو روک دیں۔
عمران خان کی جانب سے 121 مقدمات ختم کرنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست پر اعتراض بھی اٹھایا۔
جسٹس طارق کلیم شیخ نے پنجاب حکومت کے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ یقین دہانی کراسکتے ہیں کہ پرانے معاملے پر نئی ایف آئی آر درج کر کے کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply