لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کیلیے فنڈز نہ دینے پر سپریم کورٹ وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔
قومی اسمبلی سے فنڈز جاری کرنے کی تحریک کثرت رائے مسترد ہونے پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات پر یکسو ہے مگر حکومت نے مذاکرات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف آئین اور سپریم کورٹ کی مقرر کردہ حدود میں ہوسکتے ہیں، آئین سے باہر مذاکرات نہیں ہوسکتے‘۔

Leave a Reply