Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ماہرہ خان کی دیوانی مداح اداکارہ سے ملاقات پر گلے لگ کر رو پڑی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ماہرہ خان کی دیوانی مداح اداکارہ سے ملاقات پر گلے لگ کر رو پڑی

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کا خواب پورا ہونے پر مداح جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑی۔

ماہرہ خان پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ہیں جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح موجود ہیں اور وہ اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بےقرار رہتے ہیں۔

ماہرہ خان ہمیشہ اپنے مداحوں سے گرم جوشی سے ملتی ہیں اور اس ہی لئے وہ شائستہ اور خوش مزاج اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ ماہرہ اپنے مداحوں سے ملنے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے سے بھی کبھی انکار نہیں کرتیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا ان سے ملاقات کی تاہم ان میں سے ایک مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوئی کہ انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور ان کے گلے لگ کر رو پڑی۔

ماہرہ نے اپنی اس پُرجوش مداح کو گلے لگایا تسلی دی اور اس کے ساتھ خوب تصویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر ماہرہ بھی مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان حال ہی میں اپنی فلم قائدِاعظم زندہ باد اور دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں تھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *