Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کی سمری قومی اسمبلی کو ریفر کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کی سمری قومی اسمبلی کو ریفر کردی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کی سمری قومی اسمبلی کو ریفر کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سمری ریفر کردی۔ سمری اب قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

قبل ازیں قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلیے فنڈز کا معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا، جس میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کے معاملہ زیر بحث آیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر تجارت نوید قمر ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ، وزرات خزانہ کے حکام، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے کمیٹی اجلاس میں وزیر خزانہ نہیں آئے، ہم بارہا کہہ چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *