Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محدود وسائل کے ساتھ پاکستانی سینما نے شاندار کامیابیاں سمیٹیں، فواد خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محدود وسائل کے ساتھ پاکستانی سینما نے شاندار کامیابیاں سمیٹیں، فواد خان

لاہور: پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سینما نے اپنے محدود وسائل کے ساتھ شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سینما کا عالمی سینما کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ ہمارے وسائل اور مواقع بہت کم تعداد میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آپ ایسی فلم کو جس کا بجٹ پندرہ سے بیس کروڑ ہو، اس کا مقابہ ایسی فلم سے نہیں کرسکتے جس کا بجٹ چار پانچ سو ملین ڈالر مختص کیا گیا ہو، یہاں تک کہ ہمارے پڑوس انڈیا میں بھی تین سو یا چار سو کروڑ بجٹ کی فلمیں بنتی ہیں۔
فواد خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری اس وقت آگے بڑھتی ہے جب لوگ کچھ کمارہے ہوں، جب لوگوں کو ریٹرن اچھا ملتا ہے تو پھر وہ سرمایہ کاری بھی کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سینما میں اب حالات اچھے ہیں، لوگوں کو اچھا ریٹرن مل رہا ہے اور اگر یہ سرکل چلتا رہا تو پھر ہماری فلم انڈسٹری بھی ترقی کی راہ پر لگ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فنکاروں کو غیر ملکی پروجیکٹ میں کام کرنا چاہئے لیکن اگر ہمیں دنیا میں اپنی شناخت بنانی ہے تو پھر ہمیں اپنے پروجیکٹ دنیا کو دکھانے پڑیں گے اور اس سے پوری دنیا میں ہماری پہچان بنے گی۔

فواد خان نے بتایا کہ ہمیں تعداد کے بجائے معیار پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے، ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارمز ہمارے سینما کو آگے لے جانے کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *