پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں رمضان ایک ہی روز شروع ہوا اور اب کوشش ہے کہ عید بھی ایک ہی روز ہو۔
گورنر حاجی غلام علی عام شہریوں کے ساتھ افطاری کیلیے قصہ خوانی بازار میں قائم مسجد قاسم علی خان پہنچے جہاں انہوں نے مفتیان کرام اور عوام سے ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام میں ہی رہنا چاہتے ہیں، شہریوں کے ساتھ مسجد قاسم میں افطار کر کے بہت اچھا محسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیغام دیتا ہے کہ غریب و نادار لوگوں کی مدد کریں۔

Leave a Reply