Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کا امن کیلیے سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کا امن کیلیے سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان نے یمن میں امن کے حصول کے لیے حالیہ مذاکرات اور سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے سعودی عرب کا کردار، عمان اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن کی کوششوں میں تقویت کا باعث ہیں۔

ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یمن کے بحران کے پرامن حل کے لیے سعودی کوششیں بروقت ہیں اور اس سے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *