Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کسی بھی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کی آئینی مدت ختم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کسی بھی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کی آئینی مدت ختم

پشاور: ملک میں عام انتخابات سے قبل ضمنی الیکشن کی آئینی مدت ختم ہوگئی ہے اب کسی بھی قومی یا صوبائی اسمبلی کی خالی نشست پر الیکشن نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست این اے 51 پر بھی ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔

آئین کے آرٹیکل 224 کی شق 4 کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے 120 روز قبل اگر کسی وجہ سے نشست خالی ہوتی ہے تو اس پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔آئین میں دیے گئے آرٹیکل کے تحت 14 اپریل کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہوں گے۔
جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے مفتی عبدالشکور این اے 51 سے کامیاب ہوئے تھے اور وفاقی وزیر تھے۔ 15 اپریل کو مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ان کی وفات سے خالی ہونے والی این اے 51 کی نشست پر اب ضمنی الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے پوری ہوجائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *