Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹفیکشن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی ( سی پی پی اے) نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا۔ فروری کا ایف سی اےجنوری کی نسبت 48 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا تا ہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *