Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر مملکت کا نگراں حکومتوں کے زائد قیام کی قانونی حیثیت پر اظہار تشویش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر مملکت کا نگراں حکومتوں کے زائد قیام کی قانونی حیثیت پر اظہار تشویش

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران حکومتوں کے 90 دن سے زائد عرصے سے قیام کی قانونی حیثیت پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صد فواد چوہدری کا ارسال کردہ خط اضافی نوٹ کے ساتھ وزیر اعظم کو بھیج دیا۔

خط کے اضافی نوٹ میں صدر مملکت نے وزیرِ اعظم سے ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کا استحکام یقینی بنانے کیلئے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے کا کہا ہے۔
فواد چوہدری نے صدر کے نام اپنے خط میں ملک کے دو صوبوں میں عبوری سیٹ اپ کی قانونی حیثیت کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی اور بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عبوری حکومتوں نے اپنی مقررہ مدت پوری کر لی ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ آئین میں عبوری سیٹ اپ کی مقررہ مدت کو جاری رکھنے توسیع کا کوئی ذکر نہیں، نگراں حکومتیں آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق الیکشن کمیشن کو آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور دیانتدارانہ انداز میں انتخابات کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی جاتی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *