Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مذاکرات سیاسی جماعتوں سے ہوتے ہیں دہشت گردوں سے نہیں، مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مذاکرات سیاسی جماعتوں سے ہوتے ہیں دہشت گردوں سے نہیں، مریم نواز

جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔

پاکستان مسلم لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں۔ یہ بات یاد رکھیں!

مریم نواز ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ سعودی عرب میں ہیں۔

ن لیگ کی سینیئر نائب صدر نے یہ ٹوئٹ ایسے موقع پر کیا ہے جب ان کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری حلیف جماعتوں کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے گذشتہ روز جے یو آئی ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *