Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سراج الحق کا افغان وزیرخارجہ کو ٹیلی فون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سراج الحق کا افغان وزیرخارجہ کو ٹیلی فون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امن اور ترقی کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق ان خیالات کا اظہار امیر جماعت نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ترجمان کے مطابق سراج الحق نے افغان وزیرخارجہ کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو عید مبارک اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ انہوں نے برادر ہمسایہ ملک کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سراج الحق نے افغان وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام یک جان دو قالب ہیں اور ان کا مستقبل شاندار ہے۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امیر جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عید کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ امید ہے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *