Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے، منظور وسان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے، منظور وسان

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے ملک کے سیاسی حالات پر نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل میں اہم فیصلے نہ ہوئے تو مئی میں بہت سے لوگوں کو جیلوں میں یا پھر بیرون ملک جاتا دیکھ رہا ہوں۔

منظوروسان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مستقبل میں ملک کے حالات بہتر نہیں لگ رہے، انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے اور کوئی آسکتا ہے۔

منظوروسان نے کہا کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہوجائے، حالات خراب ہوئے تو ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا، عمران خان غلطی پر غلطی کرتا رہیگا اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا، پنجاب میں الیکشن ہورہے ہیں تو کے پی میں کیوں نہیں؟۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *