Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عیدالفطر پر پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عیدالفطر پر پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ

لاہور: عیدالفطر کے موقع پر پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسز کے مابین خیرسگالی طور پرمٹھائی کا تبادلہ اورایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

لاہورکے واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان رینجرزپنجاب اوربارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) انڈیا کے مقامی کمانڈروں کے مابین مٹھائی کا تبادلہ ہوا ،اسی طرح قصور میں گنڈا سنگھ والا بارڈر، ہیڈسلیمانیکی دیگرسرحدی علاقوں میں بھی دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز نے ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائی اورخیرسگالی کا اظہار کیا۔

پاکستان اوربھارت کے مابین گزشتہ کئی برسوں سے تعلقات کشیدہ ہیں تاہم دونوں ملکوں کی سرحدی فورسزایک دوسرے کے مذہبی اورقومی تہواروں کا مٹھائی اورتحائف کا تبادلہ کرتی ہیں۔ بیساکھی اوردیوالی کے موقع پربھی دونوں ملکوں کے مابین مٹھائی اورتحائف کا تبادلہ کیا گیا تھا۔
عید کے دنوں میں واہگہ بارڈرپر پریڈ دیکھنے آنیوالے شہریوں کا کہنا تھا بھارت کے ساتھ کشمیرکو لیکرہمارے تعلقات کشیدہ ہیں کیونکہ پاکستان کا کشمیر سے متعلق ایک اصولی موقف ہے تاہم یہ اچھا اقدام کے دونوں ملک ایک دوسرے کے مذہبی ،قومی تہواروں پرایک دوسرے کے لئے خیرسگالی کااظہار کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *