Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیاسی بحران کے حل کیلیے حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیاسی بحران کے حل کیلیے حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات

اسلام آباد / پشاور: ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلیے حکومت اور اپوزیشن جماعت (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں میں غیر رسمی ملاقات ہوئی اور طے پایا کہ اسمبلیوں کی بحالی سے مذاکرات کا راستہ ہموار ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال کی تعزیت کیلیے وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کی آمد ہوئی جہاں حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔

حکومتی وفد نے سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے گلے بھی ملے اور پیدا شدہ بحران کا حل نکلنے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقین کے رہنماؤں کی گفتگو میں طے پایا کہ کے پی اسمبلی کی بحالی بھی بحران حل کرسکتی ہے جبکہ دونوں اسمبلیاں بحال ہوجائیں تو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔ دونوں فریقین کا اس تجویز پر غور کیا مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل حل کرنے پر زور بھی دیا۔

خواجہ سعد رفیق نے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا تو آپ سے رابطہ ہے، سنا ہے پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کے نام تبدیل کردیے۔

اس موقع پر پرویز الہیٰ نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت میں درخواستیں دائر کردیں، تمام جماعتیں سپریم کورٹ کے احترام پر قائم رہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *