Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران کی 2 اداکاراؤں پرحجاب نہ کرنے پر فرد جرم عائد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران کی 2 اداکاراؤں پرحجاب نہ کرنے پر فرد جرم عائد

تہران: ایران میں 2 مشہور اداکاراؤں کو حجاب نہ پہننے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 مشہور ایرانی اداکاراؤں کتایون ریاحی اور پانتہ آبہرام پر ضابطہ لباس کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

تہران پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاراؤں پر عوامی مقامات پر حجاب اتارنے اور انٹرنیٹ پر تصاویر پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے عدلیہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔ اداکارہ کتایون ریاحی اور پانتہ آبہرام پر مقدمہ چلنے کی صورت میں انہیں جرمانے یا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
گذشتہ ہفتے 53 سالہ اداکارہ بہرام کی بغیر حجاب کی تصاویروائرل ہوئی تھیں جو انہوں نے ایک فلم کی اسکریننگ کے دوران کھینچی تھیں جبکہ 61 سالہ ریاحی کی عوامی مقامات پر بغیر حجاب لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *