Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کا تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے پر غور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کا تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے پر غور

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومت نے غیر استعمال شدہ حج کوٹے کی سعودی عرب کو واپسی پرغور شروع کر دیا۔ حج کوٹہ کی واپسی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج اخراجات میں غیر معمولی اضافے کے باعث درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد کم رہی۔ سرکاری حج اسکیم کے لیےکوٹے سے تقریباً 9 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں۔
سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 72 ہزار 869 افراد اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 8 ہزار افراد نے درخواستیں جمع کروائیں۔

سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت44 ہزار 190 کےکوٹے پر 28 ہزار 679 اضافی درخواستیں آئیں۔ اضافی درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پربھیجا جا رہا ہے۔

سرکاری حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے پر بھی غور کیا گیا، تاہم پرائیویٹ حج آپریٹرز کے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریداری کے خدشے پر کوٹہ واپس کرنے پر غور کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *