Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
روپیہ پھر کمزور، ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

روپیہ پھر کمزور، ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں اضافہ

کراچی: انٹربینک میں عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک میں ڈالر8 پیسے کی کمی سے 283.39 روپے رہا جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک(کمرشل بینک) میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت25پیسے بڑھ کر 284.50 روپے پر پہنچ گئی۔

جمعرات کوانٹربینک (کمرشل بینک)میں ڈالر284.25 روپے تھا۔بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کے اضافے سے291روپے پر پہنچ گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 5 روپے بڑھ کر319روپے ہو گئی اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر بھی5روپے کے اضافے سے361روپے ہوگئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 70 پیسے بڑھ کر 77.20 روپے اور یو اے ای درہم 1 روپے بڑھ کر79.50روپے پر پہنچ گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *