Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی: نورجہاں کی موت کے بعد انتظامیہ باقی تین ہتھنیوں کے لیے فکرمند – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی: نورجہاں کی موت کے بعد انتظامیہ باقی تین ہتھنیوں کے لیے فکرمند

کراچی: چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی موت کے بعد انتظامیہ مدھو بالا ، سونیا اور ملکہ نامی ہتھنیوں کے لیے فکر مند ہوگئی۔

فور پاز انٹرنیشنل کی ٹیم نے چڑیا گھر کی مدھو بالا کے بعد سفاری پارک کی سونیا اور ملکہ کا بھی طبی معائنہ کیا اور خون کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوادیے گئے۔

فورپاز کے اینیمل ایکسپرٹ میتھیوز کا کہنا تھا کہ آج ہتھنیوں کے خون کے نمونے لیے ہیں جنہیں تجزیے کے لیے بھجوایا جائے گا، دونوں ہتھنیاں دیکھنے میں صحت مند ہیں۔ مدھو بالا کو بھی سفاری پارک شفٹ کیا جائے گا، گارڈن چڑیا گھر میں جگہ کی کمی اور ٹریفک کا شور ہے، مدھو بالا وہاں دباؤ کا شکار رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ سفاری پارک میں آنے کے بعد تینوں ہتھنیاں صحت مند زندگی گزاریں گی، بظاہر ملکہ اور سونیا کی صحت بہتر ہے ۔

ٹیسٹ رپورٹس کلیئر آنے پر کراچی چڑیا گھرسے مدھو بالا ہتھنی کو بھی سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی نے چڑیا گھر سے ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی کےلیے 45 روزمیں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکام کے مطابق فور پاز ماہرین کے زیرنگرانی مدھو بالا کے لیے 25فٹ اونچا اور 38فٹ چوڑا انکلوژر لوہے اور فائبر سے تعمیر کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق مدھو بالا ہتھنی کو ابتدائی طور پر سفاری پارک کی دونوں ہتھنیوں سے علیحدہ رکھا جائے گا ۔

ماہرین سے مشاورت کے تحت سفاری پارک میں تینیوں ہتھنیوں کے لیے تین ایکٹر سے زائد رقبے پر واک اور پلے ایریا بھی بنایا جارہا ہے، جہاں ان کے لیے تالاب بھی تعمیر کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *