Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق سی سی پی اولاہور کا عمران خان حملہ کیس کی فائل دینے سے انکار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق سی سی پی اولاہور کا عمران خان حملہ کیس کی فائل دینے سے انکار

لاہور: سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عمران خان حملہ کیس کی فائل دینے سے انکار کردیا۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تفتیش کے لیے متعدد بار سابق سی سی پی اور لاہور غلام محمود ڈوگر سے کیس فائل طلب کی گئی تاہم انہوں نے فائل جے آئی ٹی کے حوالے نہیں کی۔ سابق سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے عدالت میں رٹ داخل کی ہے۔ جب ہائی کورٹ فیصلہ کرے گا تو فائل جے آئی ٹی کے حوالے کروں گا۔

جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس فائل نہ ملنے سے تفتیش شروع نہیں ہوسکی ہے۔ موجودہ جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی کامران عادل،احسان اللہ چوہان اور ایس پی نصیب اللہ شامل ہیں۔

پی ٹی آئی دور میں بننے والی جے آئی ٹی کے ارکان غلام محمود ڈوگر کی تفتیش سے اختلاف کر چکے ہیں۔ غلام محمود ڈوگر 3 روز قبل ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم کیس فائل جے آئی ٹی کو نہیں دی ہے۔

قانونی طور پر سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری فائل یا اہم دستاویزاپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔ اہم دستاویز واپس نہ کرنے پر ریاست کی جانب سے مقدمہ درج کرایا جا سکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *