Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

پشاور: حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں تحریک انصاف نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اتوار کو خیبرپختونخوا میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے ممکنہ فیصلے کو نہ ماننے پر تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں اتوار کو صوبہ بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور ضلع کے صدر محمد عاطف نے کارکنوں کو پیغام دیا ہے حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کررہی ہے، اگر جمعرات کو آنے والا فیصلہ حکومت تسلیم نہیں کرتی تو اتوار کو صوبہ بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور ہر نیبرہوڈ کونسل اور ویلج کونسل کی سطح پر مظاہرے کیے جائیں گے۔
تحریک انصاف نے حقیقی آزادی تحریک کے لیے کوآرڈینیٹرز بھی نامزد کردیے ہیں پشاوررحمان جلال کو ضلع پشاور اور یونس ظہیر الدین کو سٹی میٹرو پولیٹن کا کوآرڈینیٹرز نامزد کردیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *