لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، نائب صدر فواد چوہدری اور سینیٹر ظفر علی کو نامزد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی حکومتی وفد سے مذاکرات کر کے صورت حال سے چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی اور پھر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی صرف الیکشن کے معاملے تک محدود رہتے ہوئے بات چیت کرے گی۔

Leave a Reply