اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا معاملہ جے یو آئی کے پلڑے میں ڈال دیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف نے موجودہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیا۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور سپریم کورٹ کی جانب سے بات چیت کے معاملے پر کھل کر گفتگو کی گئی۔ اہم بیٹھک میں موجود کچھ اراکین نے مذاکرات کی حمایت کی جبکہ دیگر اس کے مخالف بھی نظر آئے۔
بعد ازاں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذاکرات پارلیمنٹ کی سطح پر ہوں گے اور اس کا آغاز جمیعت علما اسلام کے فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Leave a Reply