Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گوگل نے پاکستان میں پہلے گروتھ لیب کا آغاز کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گوگل نے پاکستان میں پہلے گروتھ لیب کا آغاز کردیا

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کا آغاز کردیا۔

ترجمان گوگل کے مطابق گروتھ لیب پروگرام ایپ ڈیولپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کرے گا، گروتھ لیب پاکستانی ایپ ڈیولپرز کو گوگل ماہرین کے تجربے سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا،ایپ گروتھ لیب کی بنیاد تعمیر،ترقی،اجرا اور وسعت دینے کے چار ستونوں پر ہے۔

گوگل ریجنل ڈائریکٹرفار پاکستان،بنگلہ دیش،سری لنکا فرحان قریشی کے مطابق پاکستانی ڈیولپرز کے لئے ایپ لیب پروگرام شروع کرنے پر مسرت ہے،پروگرام مقامی ڈیولپرز کی ایپس کو عالمی رسائی فراہم کرے گا۔
گروتھ لیب پروگرام سے دنیا کے لئے بہترین ایپ تیار کرنے کا پاکستانی ایکوسسٹم مرتب کرنا مقصود ہے،چار مہینے دورانیہ پر مشتمل پروگرام رواں سال جون میں شروع ہوگا، دلچسپی رکھنے والے ادارے،ایپ اورڈیولپمنٹ اسٹوڈیوزپروگرام میں شامل ہونے کے لئے 22 مئی 2023 تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *