Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب انتخابات کیلیے آئین میں درج طریقہ کے بغیر فنڈز جاری نہیں کرسکتے، اسحاق ڈار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب انتخابات کیلیے آئین میں درج طریقہ کے بغیر فنڈز جاری نہیں کرسکتے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے آئین میں درج طریقہ کے بغیر فنڈز جاری نہیں کرسکتے اور اسٹیٹ بینک خود سے پیسے نہیں دے سکتا۔

قومی اسمبلی میں دوران خطاب کے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں 14 ارب روپے کے اضافی اخراجات بھی ہوں گے، پیسے مل جائیں تو کیا 90 روز میں الیکشن ہو جائیں گے؟ کیا پاکستان موجودہ صورتحال کا زیادہ دیر متحمل ہو سکتا ہے؟

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بدترین معاشی بحران سے نکل رہا ہے، پاکستان کو بدترین معاشی بحران میں موجودہ حکومت نے نہیں ڈالا، ن لیگ 2018 میں پاکستان کو دنیا کی 24 ویں ابھرتی معیشت کی صورت چھوڑ کر گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں اگر میری بات مانی ہوتی تو آج ملکی ذخائر 24 ارب ڈالر ہوتے، اگر سارے الیکشن ایک دن بھی ہو جاتے ہیں تو کون سی قیامت آ جائے گی، معاشی مشکلات کے باوجود مردم شماری پر 35 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 2013 کی مردم شماری پر اربوں روپے خرچ ہوئے تھے، موجودہ مردم شماری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مشکلات کے باوجود مردم شماری کو مکمل کرنے کی کوشیش جاری ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *