Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کارکن نے سابق ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کارکن نے سابق ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

اسٹاف رپورٹر: پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سہیل خان آفریدی نے سابق رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کیخلاف مقدمہ اندراج کیلیے تھانے امرال میں درخواست دائر کردی۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکن نے سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق ایم پی اے کی شہرت اچھی نہیں، کارکنوں نے اچھے امیدوار کو ٹکٹ دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق ایم پی اے اعجازی خان جازی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں لہذا اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
دوسری جانب پولیس نے درخواست وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ایم پی اے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *