Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیف جسٹس کا 26 اور 27 اپریل کا بینچ ڈی لسٹ، صرف الیکشن کیس کی سماعت کرینگے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیف جسٹس کا 26 اور 27 اپریل کا بینچ ڈی لسٹ، صرف الیکشن کیس کی سماعت کرینگے

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا 26 اور 27 اپریل کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا جبکہ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے الیکشن کے سوا مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تاہم نوٹی فکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

بدھ کو چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے۔ بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا بینچ چیف جسٹس کے عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، چیف جسٹس خرابی صحت کے باعث آج سپر یم کورٹ نہیں آئے۔

سپریم کورٹ کے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔

بینچ نمبر دو کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست جاری کر دی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا 27 اپریل کا روسٹر بھی ڈی لسٹ کردیا گیا۔ چیف جسٹس چمبر ورک کرینگے۔

تاہم ملک بھر میں ایک تاریخ کو الیکشن کرانے کا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر ہونے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ چیف جسٹس عمر کل ساڑھے گیارہ بجے صرف الیکشن کیس کی سماعت کرینگے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *