Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اعتماد کی ووٹنگ کے دوران آر ٹی ایس بیٹھا نہ خفیہ کیمرے پکڑے گئے، رانا ثنا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اعتماد کی ووٹنگ کے دوران آر ٹی ایس بیٹھا نہ خفیہ کیمرے پکڑے گئے، رانا ثنا

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا اس لیے فواد چوہدری اور شیری مزاری گنتی اور رائے شماری میں کمزور ہیں۔

فواد چوہدری اور شیری مزاری کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گنتی نہیں صرف چلاکی آتی ہے،اگر اسپیکر اپنا ووٹ بھی ڈالتے تو وزیراعظم شہباز شریف کے ووٹ 181 ہوتے کیونکہ حکمراں جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180 ہے اور اس میں پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے جو فواد چوہدری اور شیریں مزاری کو نظر نہیں آئے، ووٹ چوروں کی گنتی ایسی ہی ہوتی ہے، آج آر ٹی ایس بیٹھا، نہ خفیہ رائے شماری ہوئی اور نہ خفیہ کیمرے پکڑے گئے۔‘

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *