Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی اکشے کمار کے ساتھ فلم میں شامل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی اکشے کمار کے ساتھ فلم میں شامل

ممبئی: بھارتی اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی، ایکشن و کامیڈی ہیرو اکشے کمار کے ساتھ ان کی ہٹ فلم ’آوارہ پاگل دیوانہ‘ کے سیکوئیل میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کو احمد خان ہدایت کاری دیں گے جبکہ پہلے پارٹ کے اسٹار اداکار پریش راول، جونی لیور اور سنیل شیٹی بھی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ’آوارہ پاگل دیوانہ 2‘ کے اندر متعدد سپراسٹار کو لیا جائے گا اور یہ فلم کاسٹ اور بجٹ کے اعتبار سے ایک بڑی فلم ہو گی جبکہ آئندہ ایک دو ماہ میں چند مزید بڑے نام بھی فلم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
فلم ’آوارہ پاگل دیوانہ 2‘ اس وقت پری پروڈکشن اسٹیج پر ہے جبکہ دوسری طرف ڈائریکٹر احمد خان اور پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالہ فلم کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔

میگا کاسٹ فلم کی شوٹنگ کیلئے لوکیشن کے انتخاب بھی حتمی مراحل میں ہیں اور جب فلم کے متعلق تمام تفصیلات لکھ لی جائیں گی تو پھر اداکاروں سے ان کی تاریخیں لی جائیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *