Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ مردم شماری؛ سب سے زیادہ خواجہ سرا کراچی میں مقیم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ مردم شماری؛ سب سے زیادہ خواجہ سرا کراچی میں مقیم

کراچی: سندھ میں جاری ساتویں مردم شماری کے مطابق سب سے زیادہ خواجہ سرا کراچی ڈویژن میں مقیم ہیں جبکہ شہر قائد کے 7 اضلاع میں سے کورنگی میں سب سے خواجہ سرا رہتے ہیں۔

خواجہ سراؤں کی تعداد کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 3365 خواجہ سراؤں میں سے 1950 کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ کورنگی میں 497، ضلع وسطی میں 383، شرقی میں 274، جنوبی میں 250، غربی میں 170، ملیر میں 161 اور کیماڑی میں 215 خواجہ سرا شمار کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 37 لاکھ 385 تک پہنچ گئی۔ صوبے میں 2 کروڑ 82 لاکھ 81 ہزار 875 مرد شمار کیے گئے جبکہ خواتین کی تعداد 2 کروڑ 54 لاکھ 15 ہزار 145 رہی۔
حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 1 کروڑ 18 لاکھ 55 ہزار 290 نفوس کو شمار کرلیا گیا۔ لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع میں 78 لاکھ 70 ہزار 916 افراد کا شمار ہوگیا۔

میرپورخاص ڈویژن کی آبادی 49 لاکھ 34 ہزار افراد تک پہنچ گئی جبکہ شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 59 لاکھ سے افراد گنے جا چکے ہیں۔ سکھر ڈویژن میں 61 لاکھ 79 ہزار 561 افراد شمار کرلیے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *