Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات آج ہی ہوں گے، شاہ محمود – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات آج ہی ہوں گے، شاہ محمود

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خط کا جواب دے دیا، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات آج ہی ہوں گے۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقرر کردہ 3 رکنی کمیٹی ہی کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے، حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تونام پیش کرے، چیئرمین سینٹ کو خط کا جواب لکھ دیا ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی چاہے تو آئین تبدیل نہیں کرسکتی، مذاکرات آئین کے مطابق کیے جائیں گے، آج مذاکرات شروع ہوئے تو ہم ویلکم کریں گے۔

اس موقع پر وہاں موجود عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت الیکشن میں نہیں جائے گی، یہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ مذاکرات وقت ضائع کرنے کی سازش ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *