Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عید کی مبارکباد دینے پر ہندو انتہا پسندوں نے گلوکار شان کو دھمکیاں دے ڈالیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عید کی مبارکباد دینے پر ہندو انتہا پسندوں نے گلوکار شان کو دھمکیاں دے ڈالیں

ممبئی: بھارتی گلوکار شان مکھرجی کو ہندو انتہا پسندوں نے عید کی مبارکباد دینے پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

گلوکار شان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے عید کے تہوار کی مناسبت سے اپنی ایک پُرانی قوالی کی شوٹنگ کے دوران بنائی ہوئی ٹوپی والی تصویر شیئر کرتے ہوئے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی تھی۔

شان کا کہنا تھا کہ انہیں اس تصویر پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بےحد ٹرول کیا گیا اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ انہیں دھمکی آمیز تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔

شان نے اپنے ویڈیو پیغام میں منفی سوچ رکھنے والے بھارتیوں کو پُرانی سوچ بدل کر تمام مذاہب کا احترام کرنے کی تلقین کی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے بھی شان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی کسی عیسائی کو کرسمس کی مبارکباد دینے پر اس ہی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *