Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسد عمر ایف آئی اے کے سامنے پیش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسد عمر ایف آئی اے کے سامنے پیش

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق اسد عمرپر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم پر ممنوعہ اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے خرچ کیے۔ ایف آئی اے لاہور نے انہیں آج تحقیقات کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

دوسری جانب اسد عمر کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس بے بیناد ہے، عدالت بھی اس کیس کو بے بنیاد قرار دے چکی ہے اور اس حوالے سے تمام تر تفصیلات بھی فراہم کی جا چکی ہیں۔
موجودہ سیاسی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ انتخاںات پر عدالت اپنا فیصلہ سنا چکی ہے، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *