Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف کا اے این پی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف کا اے این پی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس 3 مئی کو بلائی ہے جس کے لیے پی ٹی آئی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے لیکن تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اے پی سی ہے تو اس میں ہمارا موقف کیسے سنا جائے گا، اس لیے پارٹی میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے اور پھر بات کو آگے بڑھایا جائے لیکن پی ڈی ایم جماعتیں وقت ضائع کررہی ہیں، انھیں معلوم ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ اے این پی نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے ذریعے پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے تھی۔

اے این پی نے زمان پارک جا کر خود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *