اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی وی فلکس ایپ کے اجراء پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی فلکس ایپ کا اجراء بہترین اقدام ہے جو پی ٹی وی کے مواد کو تقویت بخشے گا، پی ٹی وی فلکس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی پی ٹی وی کے غیر معمولی مواد تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی وی فلکس کے اجراء پر مریم اورنگزیب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ماضی کے بہترین ڈراموں اور پروگراموں کو محفوظ اور نوجوان نسل کے لئے قابل رسائی بنانا بے حد ضروری تھا۔

Leave a Reply