Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد / کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن آج (پیر یکم مئی) منایا جا رہا ہے۔

آج عام تعطیل ہے سرکاری دفاتر تعلیمی ادارے ، بینک اور مالیاتی ادارے بند ہیں ، ملک بھر میں مزدور تنظیمیں جلسے منعقد کریں گی اور ریلیاں نکالیں گی، محنت کش مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کریں گے۔

مزدوروں کا یہ عالمی دن امریکا کے شہر شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے لیبر فورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے،لیبر فورس اور نوجوانوں کومعیشت کوتیز رفتار ترقی پر گامزن کرنے کے لیے جدید مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *