Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور میں تحریک انصاف کی ریلی، دفعہ 144 نافذ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور میں تحریک انصاف کی ریلی، دفعہ 144 نافذ

پشاور میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے آج ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق نازک سیکیورٹی صورتحال پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہےخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
تحریک انصاف کی جانب سے آج یکم مئی کے موقع پر پشاور میں ریلی کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے دفعہ 144 کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے آج پوری دنیا میں شکاگو کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں حکومت تحریک انصاف کی ریلی سے خوف زدہ ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *