Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا : وزیرِ اعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا : وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔

ان خیالات کا اظہار شبہاز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا، حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

آزاد جموں و کشمیر کے ہم منصب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کا کیا گیا غیر قانونی اقدام انسانی حقوق پر کاری ضرب ہے جس کا اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہے گی ، ہم نے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں پر ہندوستان کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

قبل ازیں شہباز شریف نے آئینی اور جمہوری عمل کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر چوہدری انوارالحق کو مبارکباد پیش کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *