Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بیرون ملک اثاثوں کا الزام، اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بیرون ملک اثاثوں کا الزام، اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرون ملک اثاثوں کے الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا جس میں ان سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر پر بیرون ملک دولت رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس الزام پر اسد عمر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ میری بیرون ملک دولت سے متعلق غلط الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو میرے وکلاء نے بے بنیاد الزام تراشی پر لیگل نوٹس بھیج دیا ہے کہ وہ سب کے سامنے معافی مانگیں یا انہیں عدالت بلایا جائے گا، انہیں عوامی سطح پر بتایا جانا چاہیے کہ یہ غلط معلومات کس نے دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *