Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کیا انتخابات سے دور رکھنے کیلیے عمران خان پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کیا انتخابات سے دور رکھنے کیلیے عمران خان پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے کہا ہے کہ ایک ایسا شخص جس پر زندگی بھر کوئی مقدمہ نہ ہو اقتدار سے نکلتے ہی اس پر اتنے مقدمات کیوں درج ہوگئے؟ ایسی صورتحال میں عدالتیں خاموش تماشائی نہیں بن سکتیں۔

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے خلاف 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کے لیے دائر درخواست میں ذاتی حیثیت میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

فاضل جج نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ ہم نے آپ کی درخواست پڑھی ہے، پٹیشن اچھی ڈرافٹ کی گئی ہے لیکن درخواست میں زیادہ تر پی ٹی آئی کی کارکردگی کے بارے میں لکھا ہے۔

جسٹس باقر اور جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان کے وکیل کو ہدایت دی کہ پٹیشن کے پیرا 7 سے آگے پڑھیں کیوں کہ اس سے پیچھے تو آپ نے درخواست گزار کے بارے میں ہی بتایا ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ کیا 121 ایف آئی آر میں عمران خان نامزد ہیں ؟ عمران خان کے وکیل کا موقف تھا کہ عدالت مجھے پندرہ منٹ کا وقت دے میں اپنا سارا کیس عدالت کے سامنے رکھ دیتا ہوں۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ حکومت طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

سرکاری وکیل نے عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کروادیں جس کے مطابق عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 31، لاہور میں 30 ، فیصل آباد میں 14، بھکرمیں 6، شیخوپورہ میں 3، گجرانوالہ میں 2، جہلم میں 3، اٹک میں 4، راولپنڈی میں 10، بہاولپور میں 5، رحیم یار خان میں چار اور چکوال میں دو مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان پر کوئٹہ، کراچی، وزیر آباد، میانوالی، ملتان، بہاولنگراور نارروال میں ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عمران خان کے بیرسٹر سلمان صفدر کا موقف تھا کہ عمران خان پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ مقدمات کو خارج کروانا چاہتے ہیں تو وہ نکات بیان کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *