اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعتوں نے توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ قومی اسمبلی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی کی قواعدو ضوابط اور استحقاق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین رانا قاسم نون کی زیر صدارت ہوا، جس میں توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر تفصیلی غور کے بعد اتفاق کیا گیا اور طے پایا کہ دیگر صوبوں کی طرح توہین پارلیمنٹ قانون کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرایا جائیگا۔
بل کی منظوری کے بعد پارلیمان کی توہین پر کسی بھی فرد کو طلب کیاجا سکے گا جبکہ توہین پارلیمنٹ کاجرم ثابت ہونے پر سزاؤں کا اطلاق ہوگا۔۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ کمیٹی میں توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ ہوا ہے اورپی ڈی ایم جماعتوں کا توہین پارلیمنٹ کے بل پر اتفاق ہے، چند روز میں توہین پارلیمنٹ کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا اور پرائیویٹ ممبر کے طور پر پیش ہوگا۔

Leave a Reply