Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوان اور خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لاسکتی ہے، نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ہوا، جس میں پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری مہم کا جائزہ لیا گی۔ اجلاس میں کیوآر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل کی پیش رفت پر غور ہوا مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں نوجوانوں اور خواتین کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے عمل پراطمینان کا اظہار کیا۔

مریم نواز شریف نے رجسٹریشن میں بھرپور شرکت پر خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر نے کہا کہ نوجوان اور خواتین معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے طبقات ہیں، دونوں کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اور خواتین آبادی کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے درست سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا مقصد اُن کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے اور مستقبل کی قیادت نوجوانوں کو دیں گے۔ ہم انہیں قوم کا معمار، بااختیار بنائیں گے.

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جارہی ہے، خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت سے استحصال کا خاتمہ ہوگا مریم نواز شریف نے تمام یوتھ کوآرڈینیٹرز کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا جبکہ لیگی رہنما عاشق حسین اور حنا پرویز بٹ کی تنظیمی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *