Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت اور پی ٹی آئی کا ملک میں ایک دن الیکشن پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت اور پی ٹی آئی کا ملک میں ایک دن الیکشن پر اتفاق

اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی تیسری بیٹھک میں ملک میں ایک دن الیکشن پر اتفاق کرلیا گیا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں اطراف سے سنجیدگی سے بات ہوئی جس میں پورے ملک میں ایک ہی روز الیکشن کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دوسری مثبت بات ہے کہ جس روز بھی ملک میں الیکشن ہوں گے نگران حکومتیں ہوں گی، تیسرا نکتہ تاریخ کا تعین ہے، اس حوالے سے دونوں کا موقف الگ ہے، اس میں لچک آئی ہے، وہ بھی اپنی قیادت سے بات کریں گے۔
پی ٹی آئی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو بیٹھک سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عشائیہ دیا اور میڈیا سے مختصر گفتگو میں امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا انشا اللہ کوئی حل ضرور نکلے گا۔

مذاکرات کے دوران مختصر وقفے میں پی ٹی آئی کی کمیٹی نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، شاہ محمود قریشی نے چیئرمین کو حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے آگاہ کیا جس پر عمران خان نے مذاکراتی ٹیم کو مشورے دیے۔

دوسری جانب مذاکرات کے دوران حکومتی کمیٹی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے پیشرفت سے آگاہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *