اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی اور جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔
لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ ٹکٹ فروخت کرنے پر ثاقب نثار کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جیل جاتے ہیں اس لیے ثاقب نثار کو بھی جیل جانا چاہیے۔

Leave a Reply