ڈیرہ غازی خان: اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مشیر طارق زمان گجر کو گرفتار کرلیا۔
طارق زمان گجر کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے کیس میں ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے ساتھ ساتھ سابق چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری ارشد کو بھی حراست میں لے کر تھانہ سٹی ڈی جی خان کی حوالات میں بند کردیا گیا۔
پیشی کا نوٹس ملنے پر طارق گجر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر خرم پرویز کے دفتر میں پیش ہوئے تو انہیں وہیں گرفتار کرلیا گیا۔

Leave a Reply