Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکپتن؛ بابا فرید الدین کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکپتن؛ بابا فرید الدین کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دربار بابا فرید کے صحن میں نئی نویلی دلہن کے رقص کی شوٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو محکمہ اوقاف کے حکام مجرمانہ غفلت سے جاگ گئے۔

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد افراد اور نامعلوم دولہا، دلہن کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوقاف حکام نے سینئر افسران کو بچانے کیلئے ایک نگران کو معطل کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *