اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے تحریری حکم نامے میں وضاحت کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کو عدالت کی جانب سے مذاکرات کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے 27 اپریل کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، اس کے لیے سپریم کورٹ نے کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم اپنی جگہ برقرار ہے۔ عدالت معاہدے کیلئے سیاسی جماعتوں کی رضا کارانہ کوشش کو سراہتی ہے۔

Leave a Reply