Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایک ساتھ عام انتخابات کیس کی سماعت کل ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایک ساتھ عام انتخابات کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ساتھ کروانے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں موقف جاننے کے لیے ملک بھر کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کا تین رکن بنچ کل ساڑھے گیارہ بجے اس کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے 27 اپریل کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، اس کے لیے سپریم کورٹ نے کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم اپنی جگہ برقرار ہے۔ عدالت معاہدے کیلئے سیاسی جماعتوں کی رضا کارانہ کوشش کو سراہتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *