Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور میں دہشت گردوں کا پولیس وردیوں میں بڑے حملے کا خدشہ، دفعہ 144 نافذ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور میں دہشت گردوں کا پولیس وردیوں میں بڑے حملے کا خدشہ، دفعہ 144 نافذ

پشاور میں دہشت گردوں کے بڑے حملے کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔

ایس ایس پی انٹیلی جنس اینڈ سرویلنس انسداد دہشت گردی نے آئی جی پولیس خیبر پختون خوا کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں دہشت گردوں کا پولیس وردیوں میں حملے کا خدشہ ہے، پولیس کو ٹارگٹ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے 80،90 پولیس وردیاں بھی خریدی ہیں۔

اس ضمن میں سی ٹی ڈی نے ممکنہ حملے کے حوالے سے تھرٹ الرٹ جاری کردیا ہے جس میں سیکیورٹی کو مزید سخت بنانے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم مقامات میں آمد و رفت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ

دریں اثنا حملے کے خدشے کے سبب اہم مقامات میں آمد و رفت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرد گئی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق اہم مقامات کے اطراف اور جانے والے راستوں پر دفعہ 144 نافذ ہوگی، سی ایم ہاؤس، گورنر ہاؤس، پالیس لائنز، سینٹرل پولیس آفس پشاور جیل جانے والے راستے پر سخت نگرانی کی جائے گی، ان مقامات پر 60 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *